اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکردی گئی

0
49

ہاٹ لائن نیوز : حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، نماز جنازہ میں میڈیا کے نمائندوں اور پارلیمنٹ ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہنیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر آج ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔

Leave a reply