اسمارٹ فون یا ڈجیٹل پرس

0
138

چین : ( ہاٹ لائن نیوز) چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون پیش کردیا ، یہ فون دور سے دیکھنے میں ایک ڈجیٹل پرس دکھائی دیتا ہے۔ اس فون کو آنروی پرس کا نام دیا گیا ہے ، یہ فولڈ ہونے والا ایک اسمارٹ فون ہے۔

اسمارٹ فون کی ایک جانب روشن اور واضح ڈسپلے ہے ، جس کو چھو کر آپ اپنا پسندیدہ ڈیزائن سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون مصروف خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

کندھے پر لٹکانے کے لئے فون کے کنارے سے زنجیر باندھی گئی ہے ، اس اسمارٹ فون کو پہلی مرتبہ برلن کے آئی ایف اے 2023 ء ٹیکنالوجی میلے میں پیش کیا گیا ۔

وی پرس اسمارٹ فون سیاہ ، جامنی اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہے ، فون کا وزن 231 گرام ہے۔ فون کے کنارے پر ٹائٹانیئم دھات سے حاشیہ بنا ہے جبکہ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ اس کا ڈسپلے 145 ملی میٹر ، ویڈیو ریزولوشن 2160×3840 اور اسکرین ریزولوشن 2344 × 2156 بتائی جا رہی ہے۔

کاندھے پر لٹکانے والی فون کی پٹی کو زنجیر، پٹے اور کپڑے کی پٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a reply