
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چوہدری محمد شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں اسلم اقبال پی پی 171 سے امیدوار ہیں ، ریٹرننگ افسر نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات تجویز اور تائید کنندہ پیش نہ ہونے پر مسترد کئے ، ایپلٹ ٹربیونل نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ، میاں اسلم اقبال کریمنل کیس ایف آئی آر 675/23 میں اشتہاری ہیں ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ، عدالت میاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے سے روکنے کا حکم دے ۔