ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو تربیت دے گی۔ اسلحہ لائسنس صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔
وفاقی پولیس کی جانب سے تین روزہ تربیت دی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں تربیت دی جائے گی، تربیت کے بغیر کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔