ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون فورمیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک پولیس ہیڈکانسٹیبل اپنےبیٹے سمیت شہیدہوگیا۔
پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ جی الیون 4 میں واردات کرنے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کےہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔