اسرائیل نے شامی دارالحکومت پر میزائل برسا دیے،بیشتر فضا میں تباہ 105

اسرائیل نے شامی دارالحکومت پر میزائل برسا دیے،بیشتر فضا میں تباہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت پر مزائلوں کی بارش کردی ، تاہم دمشق میں فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کارروائی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شامی فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑی اور دارالحکومت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم زیادہ تر میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں شام کے وقت شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں