اسرائیل نے اپنے ہی 7 یرغمالی مار ڈالے

0
88

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے غزہ میں بمباری کے دوران اپنے ہی 7 مغویوں کو ہلاک کردیا۔ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پربمباری کرکے اپنےہی 7 یرغمالیوں کوہلاک کردیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 70 سے بھی زائد اسرائیلی یرغمالی مارے جاچکےہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور وحشیانہ بمباری میں مزید 28 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ رفح میں اسپتال کےقریب اسرائیلی حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply