اسرائیل فلسطین تنازعہ: شمالی کوریا کا اہم اعلان

0
139

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) شمالی کوریا نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی اسرائیل کی مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود غزہ میں خونریزی کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ جو فلسطینیوں کے خلاف مسلسل زیادتیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔

کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین عربوں اور مسلمانوں پر انحصار نہیں کرتا بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے اور اسرائیل جنگی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔

Leave a reply