اسرائیل اور حماس جنگ بندی جلد ہونے کا امکان

0
70

اسرائیل اور حماس جنگ بندی جلد ہونے کا امکان

ٹرمپ انتظامیہ اور حماس کے درمیان ثالثی بننے والے فلسطینی نژاد امریکی بشارہ بہبہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ،کچھ دنوں میں ممکن‘ ہے، بشارہ بہبہ نے قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ مل کر ثالثی کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب فلسطین 1 بار پھر ترجیح بن چکا ہے، جس سے معاہدے کے امکانات مزید روشن ہوئے، بشارہ بہبہ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا حماس اور اسرائیل کے تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، مگر مصری اور قطری ثالث اب اسرائیل اور حماس تنازع کو حل کرنے کے لیے زیادہ سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔

Leave a reply