اسرائیلی فوج نے نیادعوی کردیا

0
131

ہاٹ لائن نیوز: اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے مزید 254 فلسطینیوں کو شہید اور 562 کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 31 رضاکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غزہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث فلسطین میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی شروع نہ کی گئی تو لوگ پیاس سے مر جائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالمی برادری کو خدشہ ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی بڑھے گی۔ سرحدی جھڑپوں کے بعد اسرائیل نے ملک کے شمال میں 28 مقامات سے ہزاروں باشندوں کو نقل مکانی کر دی ہے۔

حماس کے حملوں میں 200 فوجیوں سمیت 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply