143

اسرائیلی فوج فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ دار قرار

اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس آفس نے فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں اسرائیلی فوج کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی۔
اس حوالے سے رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے اس قتل کی تحقیقات نہ کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔دوسری جانب 24 امریکی سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں