اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج پیچھے ہٹ گئی
ہاٹ لائن نیوز: تل ابیب کی کابینہ کی منظوری سے اسرائیلی افواج نے لبنان پر زمینی حملہ کیا جس کے بعد لبنانی فوج سرحد سے پانچ کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہاگیاہےکہ اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانےنےبھی حملوں میں حصہ لیااور “عسکریت پسندوں” کونشانہ بنایاہے۔
دوسری جانب اسرائیل کیجانب سے بیروت سمیت لبنان کےمختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ عین الدب کےعلاقےمیں بمباری سے 45 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئےہیں۔
لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 136 افراد اور فلسطینی مزاحمتی گروپ کے 3 رہنما شہید ہوئے۔