اسرائیلی بمباری ، 445 فلسطینی شہید

0
96

ہاٹ لائن نیوز: غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، مغربی کنارے اور رام اللہ میں تازہ جھڑپوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، خان یونس پر حملے میں دس افراد شہید ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 445 تک پہنچ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق نصرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے جاری جنگ میں شہداء کی تعداد 17 ہزار 487 سے تجاوز کر گئی ہے۔حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ ان حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی کئی سرنگوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیل اپنے فوجی یرغمالیوں کو چھڑانے میں ناکام رہا، اسرائیل کی کوشش اس کے فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنی۔

القسام بریگیڈز نے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کی ہے۔

Leave a reply