![](https://hotlinenews.pk/wp-content/uploads/2024/04/IMG_20240401_111826.jpg)
ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا معاملہ، پی ۔ٹی ۔آئی رہنما زین قریشی، اسد عمر اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں اکیس مئی تک توسیع کر دی ہے،پی۔ ٹی۔ آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر عدالت پیش نہ ہوئے، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،
پی۔ ٹی۔ آئی رہنماوں اسد عمر، علی امتیاز، ٫زین قریشی، عمر مقصود، ٫فرحت عباس ٫شاہد حسین٫ زوہیب حسن ٫ محمد آصف، غلام محی الدین ٫ سیف الرحمان ٫ ثاقب سلیم ،علی رشید ٫حافظ ماجد علی ٫رضا یاسمین اور غلام مصطفی سمیت دیگر 79 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر اور دیگر وکلاء پیش ہوئے، ملزمان پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔