استوراورگردونواح میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

0
100
استوراورگردونواح میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

استور: گلگت بلتستان کے ضلع استور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی تقریباً 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی سمت تقریباً 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

Leave a reply