54

استعفیٰ یا پھر دما دم مست قلندر ۔بڑا فیصلہ۔ وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں