استاد کے تھپڑ مارنے پر ٹیچر قتل

استاد کے تھپڑ مارنے پر ٹیچر قتل
کچلاک میں طالب علم کو تھپڑ مارنے پر ماموں نے اسکول پرنسپل کو خنجر کے مار کے قتل کر دیا، پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق احمد علی کا 10 سالہ بیٹا نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا، 2 روز ہلے پرنسپل سکندر نے بچے کو تھپڑ مارے تھے جس کے سبب بچہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔
بچے کے ماموں کو غصہ آیا، اور پرنسپل کے اسکول سے باہر آنے کے بعد ماموں نے خنجر سے حملہ کر دیا، حملے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی پرنسپل کو اسپتال منتقل کر دیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس نے ملزم عطااللہ کو گرفتار کر کے کرائم انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔