استاد کا ایسااستقبال کہ دنیادھنگ رہ گئی
ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں اس لمحے کو دکھایا گیا جب شہریوں کے ایک گروپ نے 37 سال کی جدائی کے بعد اپنے اردنی ٹیچر کا استقبال کیا۔
ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اردنی استاد جیزان ہوائی اڈے پر پہنچ رہے ہیں، اور ان کے طالب علموں کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا۔
ویڈیو میں عربی زبان کے استاد کو اپنے سابق طلباء کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جنہوں نے اپنے استاد کا ماتھا چوما اور ان کے گلے میں پھول پہنائے۔