ہاٹ لائن نیوز : اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کیجانب سے کل جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔