اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا کنونشن سینٹر تالاب میں تبدیل

0
36

نئی دہلی : ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر نئی دہلی میں شدید بارشوں کے باعث کنونشن سینٹر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ، جس سے کنونشن سینٹر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔

بھارت کے دارالحکومت میں دو روز تک شدید بارش ہوئی ، جس کی وجہ سے سربراہی اجلاس کیلیے خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے کنونشن سینٹر میں پانی جمع ہوگیا ہے ۔

اس سینٹر کی تعمیر پر 2 ہزار 700 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے تھے ، یہی وجہ ہے کنونشن سینٹر میں پانی کھڑا ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید بھی کی ہے۔

Leave a reply