ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

0
80

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 125 فیصد اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت جاری ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ کاتی ایجنڈے پر غوروغوض کیا جارہاہے۔

ان ادویات کی پرچون قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری اجلاس میں 262 ادویات پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں ان ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 125 فی صد تک اضافےکی منظوری دئیےجانے کاامکان ہے۔

اس سے قبل وزارت صحت اور ڈریپ کی سمری پر فیصلہ دو بار مؤخر ہو چکا ہے۔

اجلاس میں سیزن 2023 کے لیے یوریا کھاد کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ سندھ اور پنجاب کے لیے گندم کی خریداری کے لیے کیش کریڈٹ سےمتعلق سمری پربھی غور کیاجائےگا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے قیمتوں کے حوالے سے معمولی پالیسی مراعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نادرا کے لیے حکومتی ریلینڈنگ پالیسی میں مراعات کا خلاصہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a reply