اداکار کی سالگرہ مناتے 3 مداح ہلاک

0
128

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے مشہور اداکار یش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے تین مداح سالگرہ کا پوسٹر لگانے کے لیے کھمبے پر چڑھ گئے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار یش نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں اور تینوں مداحوں کے گھر جا کر غم کا اظہار کیا۔ اداکار نے تینوں مداحوں کے اہل خانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

Leave a reply