اداکار زاہد احمد کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ؟

0
31

ہاٹ لائن نیوز : اداکار زاہد احمد نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس پر زاہد احمد نے جواب دیا کہ وہ دنیا کی مشہور اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ایک مختصر فلم کی اور مہوش حیات کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا، جو بہت اچھا رویہ اور آداب رکھتی ہیں۔

زاہد احمد نے کہا کہ وہ تمام معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، صبا کے ساتھ کئی بار کام کیا اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔

Leave a reply