
ہاٹ لائن نیوز : آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ آج کل بازار میں چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پٹاخےدستیاب ہیں جو زمین پر پھینکنے سے پھٹ جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے پٹاخے اتنے مشہور ہو گئے ہیں کہ اداکار بھی ان سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔
اداکار زاویار نعمان کی پٹاخوں کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چلتی گاڑی کے باہر پٹاخے پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زاویارنعمان کے ساتھ اداکارہ یشمہ گل اور ماہی نور بھی موجود ہیں ۔