اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ۔
اداکارہ کنزہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یو اے ای حکام کے ساتھ تصویر شیئر کی جو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں کنزہ ہاشمی نے لکھا ہے کہ “مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا مل گیاہے جس کو میں نے ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھا ”۔
یاد رہے کہ کنزہ ہاشمی سے قبل بھی پاکستان کے کئی اداکاروں کو یو اے ای کے گولڈن ویزے مل چکے ہیں ۔