اداکارہ نور نےبھی سیاست میں قدم رکھ دیا

0
84

ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹوکر صندل خٹک اور شوقیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے بعد سابق اداکارہ نور بخاری نے بھی عام انتخابات 2024 کے لیے انٹری دے دی ہے۔

نور پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والی جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

انہوں نے آئی پی پی کے پلیٹ فارم پر پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Leave a reply