اداکارہ سے بات کرنے پر فین کی پٹائی

0
117

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں ایک دوسرے سے لائیو گفتگو کرنے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جبکہ لائیو گفتگو کے دوران اکثر و بیشتر عجیب و غریب واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ اب بھارت میں پیش آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی مشہور اداکارہ اونیت کور کے ساتھ پیش آیا ہے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ اونیت اپنے چاہنے والوں سے لائیو گفتگو میں مصروف تھیں، اس دوران انہیں عجیب وغریب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ لائیو چیٹ میں مصروف ہیں،جہاں وہ ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لیتی ہیں۔

اسی دوران ایک نوجوان جو جوش وخروش میں ادکارہ سے گفتگو میں مصروف تھا، اس کی والدہ غصے میں آتی ہیں اور اس کو مارنا شروع کر دیتی ہیں۔

لڑکے کی والدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا کسی اداکارہ سے گفتگو کررہا ہے، وہ یہ سمجھیں کہ شاید وہ ویسے ہی کسی لڑکی سے بات کررہا ہے۔

یہ سارا دلچسپ منظر انسٹاگرام پر لائیو بات چیت کے دوران ایک ویڈیو میں قید ہوا جو کہ اب سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس معاملے پر ملا جلا رد عمل سامنے آرہاہے۔

Leave a reply