اداکارہ خوشبو کو قتل کر دیا گیا

0
48

ہاٹ لائن نیوز : پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو نوشہرہ میں قتل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اظہر خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ خوش مقام کے علاقے میں کھیتوں میں ایک لاش پڑی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مقتولہ کو میوزک کنسرٹ میں ڈانس کرنے سے منع کرتا تھا اور انکار پر مبینہ طور پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

Leave a reply