اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

0
196

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے انڈسٹری میں قدم رکھا جس میں ان کے مشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا۔

ایمن سلیم نے گزشتہ روز کامران ملک سے شادی کی اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘الحمدللہ’۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو شادی کا اعلان کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

Leave a reply