
ہاٹ لائن نیوز : آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مبینہ کمپین کرنے کا مقدمہ ؛ ایڈیشنل سیشن جج نے سئنیر صحافی عمران ریاض کو 28 نومبرتک گرفتار کرنے سے روک دیاگیاہے۔
عمران ریاض نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ، درخواست کے مطابق ایف آئی اے نے قانون کے منافی مقدمہ درج کیا ہے ، ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔
سینئر صحافی عمران ریاض نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ہے ۔