اداروں کےخلاف تقریر یا گلے کا پھندا؟

0
123

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) شیر پاو پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاو گھیراو میں نئی دفعات شامل کرنے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں

عدالت سے استدعا کی گئی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Leave a reply