اختر مینگل کےتمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

0
187

ہاٹ لائن نیوز: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20-3 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اخترمینگل کے کاغذات رہائش کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔

ادھر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کی دستاویزات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے پر اعتراض کیا گیا، اختر مینگل کے متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

Leave a reply