اجوائن کےپتوں کے حیران کن فوائد

0
266

ہاٹ لائن نیوز : بہت سے مصالحے ہیں جو ہم اپنے روزمرہ کے کھانے میں استعمال کرتے ہیں، اجوائن ان مصالحوں میں سے ایک ہے جسے ہم اپنے کھانے میں ذائقہ اور تاثیر بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اجوائن کےبیج بہت سے گھروں میں کھانا پکانے میں استعمال ہوتے ہیں اور اس کے پتے ادویات اور کھانے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

اس کے صحت کے بے شمار فوائد ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ اجوائن کے پتوں کے بارے میں نہیں جانتے۔

اجوائن کی پتیوں کو سالن کے ذائقے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان پتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے غذائی اجزاء اور مرکبات کی کافی مقدار ہوتی ہے جن میں فائبر، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم، فاسفورس اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں۔

یہ بدہضمی، قبض، تیزابیت، وزن کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اجوائن کے پتوں کے کچھ استعمال

اجوائن کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس کا قہوہ بنا کر سردی اور کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

نزلہ اور کھانسی ہو تو اجوائن کے 10 یا 12 پتے لے کر پانی سے دھولیں۔

ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر ابالیں یہاں تک کہ پانی اپنے اصل حجم کے تقریباً تین چوتھائی تک کم ہوجائے۔

اسے آنچ سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پینے سے نزلہ اور کھانسی سے آرام ملتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ذائقہ کے لیے اس میں تھوڑا سا شہد ملا دیں۔

Leave a reply