اب کس کے چہرے سے نقاب اترے گا ؟
پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ اور سابق وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ سچ میں فرق کر سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ دنیا کی تاریخ دیکھ لیں کسی بے ایمان نے عوام کو ترقی نہیں دی ، ڈیرہ اسماعیل خان کو محروم رکھنے میں بھی بے ایمان لیڈروں کا کردار رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 سال تکمیں نے حکومت کی ہے اور ایک ایک کام یاد دلوا سکتا ہوں جو میں نے یہاں کیا ، ہم نے خیبرپختونخوا میں پولیس اور نظام تعلیم کو بہتر کیا ۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بے ایمان لیڈروں کے اصل چہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے نکلا ہوں ۔