اب تک کتنے بجلی چور گرفتار ہوچکے ؟
اسلام آباد:(ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فی صد ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا اور سندھ میں سے صرف 725 گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔
خیال رہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف پاور ڈویژن کی کارروائی روزانہ کی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر سے 10 ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 مقدمے درج ہوئے ہیں، مجموعی طور پر بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں اور 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 9 ہزار 564 مقدمے درج ہوئے ۔ پیکسو میں دو ارب 42 کروڑ، حیسکو میں دو ارب 69 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں۔