ابھی نظارہ کیجیے ، ورنہ 9 سال انتظار کرنا پڑے گا

5
213

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب سمیت کئی دیگر ممالک میں 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا۔ ایسا نظارہ اگلی مرتبہ 9 سال بعد دیکھا جائے گا ، اس روز چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا۔

رواں مہینے سُپرمون کو دیکھنے کا یہ دوسرا موقع ہے، اس سے قبل اگست کے آغاز میں سپرمون دیکھا گیا تھا ۔

سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے بہت زیادہ قریب ہونے پر معمول سے کہیں زیادہ روشن ، بڑا اور واضح نظرآتا ہے ، اسی لیے اس کو سپر مون کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ اگست کے آغاز میں سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سُپرمون دیکھا گیا تھا اور اب جمعرات کو بھی دیکھا جائے گا ۔

اس سُپر بلیو مون کو اگلی مرتبہ 2032 ء میں دیکھا جاسکے گا۔

5 comments

Leave a reply