ابرارالحق اور مشی خان کا جھگڑا انتہا کو پہنچ گیا

0
51

ہاٹ لائن نیوز : ابرار الحق اور مشی خان انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں۔ابرارالحق کیجانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش مسترد کرنیکے بیان پر مشی خان کی جانب سے اپنی رائے دینے کے بعد کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔

ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا اور کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش حاصل کرنے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پیشکش کو مسترد کر دیا، کیونکہ وہ معاہدے اور آزادی اظہار پر پابندیوں سے مطمئن نہیں تھے۔

مشی خان نے سامنے آکر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ اگر انہیں آفر ملی تھی تو اب وہ اسے کیوں شیئر کررہے ہیں۔ مشی نے اسے سال کا سب سے بڑا جھوٹ بھی قرار دیا۔

ابرار الحق نے بھی مشی خان کو پہچاننے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ نہیں جانتے کہ مشی کون ہیں اور اگر انہیں کبھی بالی ووڈ سے آفر ہوئی تو وہ مر سکتی ہیں‘‘۔ ابرار کا یہ بیان کہ وہ اسے نہیں جانتا، انہوں نے ابرار سے اپنا تعارف کروایا اور ان کو یاد دلایا کہ انہوں نے مشی خان کے ساتھ کن تقریبات میں شرکت کی تھی ۔

Leave a reply