ابتک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں؟

0
148

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری تک مزید 2,956 غیر قانونی افغان اپنا ملک چھوڑ گئے۔

وطن واپس جانیوالےافغان شہریوں میں 865 مرد، 793 خواتین اور 1298 سےزائد بچےبھی شامل ہیں۔

121 گاڑیوں میں 148 خاندانوں کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اعلان سے قبل ہی گرفتاری کے خوف سے بڑی تعداد میں غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے افغانستان واپس چلے گئے تھے ۔ سرکاری اعداد وشمار کیمطابق 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنےملک واپس لوٹ گئے ہیں

Leave a reply