ائیرلائنز نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

0
56

ہاٹ لائن نیوز: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے نجی ایئرلائنز پر اضافی دباؤ ہے جس کے باعث ایئرلائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملکی نجی ایئرلائنز 40 ہزار سے 70 ہزار روپے کرایہ وصول کر رہی ہیں، کراچی سے لاہور کا کرایہ 35 ہزار سے 49 ہزار روپے وصول کر رہے ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 55 ہزار سے 61 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے، ایک ہفتے سے ملک میں پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے، جسے کنٹرول کرنے میں قومی ایئرلائن مصروف ہے۔

Leave a reply