ہاٹ لائن نیوز : آج کے دور میں اکثر لوگوں کی پسندیدہ غذائیں انہیں قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا سکتی ہیں۔ یہ انتباہ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔
آئی آر سی سی ایس نامی ایک ادارے کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال بڑھاپے کی طرف سفر کو تیز کرتا ہے۔
واضح رہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو تیاری کے دوران متعدد بار پروسیس کیا جاتا ہے اور ان میں نمک، چینی ،دیگر مصنوعی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں، جب کہ صحت بخش غذائی اجزاء جیسے فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے۔
الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں بریڈ، فاسٹ فوڈز، کیک، اسنیکس،مٹھائیاں، کافی، ناشتے کے سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، شوگر ڈرنکس اور سوڈا شامل ہیں۔