آپریشن عزم استحکام کے خلاف قراردادمنظور

0
77

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا اسمبلی نے آپریشن عزم استحکام کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔

وزیر قانون آفتاب عالم کیجانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کیجانب سے عزم استحکام آپریشن سے متعلق افواہیں ہیں، یہ افواہ ہے کہ عزم استحکام کی آڑ میں نیا فوجی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پہلے واضح کیا تھا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، آپریشن کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔

کے پی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وفاق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے، آپریشن سے متوقع نقصان کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوگی۔

Leave a reply