آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر کیوں لگائی ؟

0
34

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز کی تقسیم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے آٹے کے تھیلے سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کیا اور جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے،آٹے کی تقسیم کے لئے شہریوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کرنے کا حکم دیاجائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply