آٹھ سالہ اسپائیڈرگرل کاانوکھاکارنامہ

0
40

بیجنگ: (ہاٹ لائن نیوز) سب لوگوں کو اپنے پسندیدہ صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی پر اپنا پسندیدہ فلم ، شو یا گیم دیکھنا پسند ہوتا ہے لیکن چین میں ایک بچی نے اس سلسلے میں ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک 8 سالہ بچی کی کمرے کی چھت تک جا کر دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، بہت سے صارفین نے اس بچی کو حقیقی زندگی کی “اسپائیڈر گرل” قرار دے دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا یہ ایک ایسا منفرد کارنامہ ہے جس پر ممکنہ طور پر اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار ٹوبی میگوئیر کو بھی فخر ہوگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لے کر آسانی سے دیوار پر چڑھ رہی ہے ۔بچی کے اس منفرد کارنامے کو بچی کی والدہ نے گھر میں نصب کیمروں کی مدد سے دریافت کیا۔

Leave a reply