آن لائن فوڈ لڈیلیوری کمپنی کارائیڈرقتل

0
121

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں میٹرک بورڈ کے دفتر کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے ارسلان نامی شخص زخمی ہوا، جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مقتول کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی مار دی۔

مقتولہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، مقتول غیر شادی شدہ تھا اور رات کو آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرتا تھا۔

Leave a reply