آنکھوں کی بیماری کے لیے استعمال ہونے والے انجیکشن پر پابندی عائد ؟

0
168

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) آنکھوں کی بیماری کےعلاج کےلیے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، دائر درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن لگائے جا رہے ہیں ، غیر معیاری انجکشن لگانے کے سبب 14 افراد آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر معیاری انجکشن کا استعمال روکنے اور زمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

Leave a reply