
آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے شولڈر کی کامیاب سرجری ہو گئی ہے، کرکٹر شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر بتاتے ہوئے کہا کہ الحمدلله سرجری کامیاب ہو گئی ہے، اب ری ہیب کا مرحلہ سٹارٹ ہو گا۔
شاداب خان نے ایک ٹوئٹ میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جلد صحت یابی کے لیے کریں، شاداب خان انجری کے سبب قومی ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی واپسی میں دو سے تین ماہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔