ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں ہے،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا۔
صدر پورے ملک کےا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے اس کو سیاسی دفاتر چھوڑنے پڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں، کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی میں گئے تھے ؟ صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا کام کر رہا ہے اس لیے ہم اس بات پر احتجاج کریں گے۔