ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 13ویں ایڈیشن کا ورلڈ کپ فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں ٹکرائیں گی۔
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ورلڈ کپ 2023 کے بیشتر میچوں میں ٹاس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔