آرمی چیف سیدعاصم منیرکی سعودی ہم منصب سےاہم ملاقات

2
414

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کے جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور انکے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے سیدعاصم منیرسے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سلامتی کے معاملات اور باہمی دل چسپی کے مختلف شعبوں سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسےبھی ملاقات کی تھی ۔

یاد رہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ کے شروع میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے تاجروں کو پاکستان میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےتحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

2 comments

  1. GSA List 3 April, 2024 at 07:26 Reply

    Hello! Do you know if they make any plugins to assist
    with SEO? I’m trying to get my website to rank for some targeted keywords but
    I’m not seeing very good success. If you know of any please
    share. Appreciate it! I saw similar article here: Scrapebox AA List

Leave a reply