
آج پاکستان بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے
انڈین جارحیت کے جواب میں معرکہ حق میں فتح پر آج پاکستان بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، سلامی کے موقع پر پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر کے نعرے لگائے گئے، جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
پاکستان میں صبح کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، یاد گار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے، یوم تشکر کی مرکزی تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہو گی، وزیراعظم اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان تقریب میں شرکت کریں گے۔